پنجاب میڈیکل فیکلٹی کے ویکسینیٹرز کا تحریری امتحان
پنجاب میڈیکل فیکلٹی کے زیر اہتمام ویکسینیٹرز کا تحریری امتحان کا انعقاد کیا گیا جس کے لئے پنجاب یونیورسٹی ہالز میں 2360 ویکسینیٹرز اور 49 کمیونیکیبل ڈیزیز کنٹرول (سی ڈی سی) سپروائزز کا تحریری امتحان لیاگیا ،عملی امتحان کل سے شروع ہو گا۔ سیکرٹری پنجاب میڈیکل فیکلٹی ڈاکٹر منیر احمد ملک نے امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔