PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News in Punjab => Topic started by: sb on September 27, 2020, 01:14:42 PM

Title: اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے سکولز مانیٹر کریں گے
Post by: sb on September 27, 2020, 01:14:42 PM

اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے سکولز مانیٹر کریں گے
فیصل آباد: اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے سکولز مانیٹر کرینگے ،پی ایم آئی یونے کلاس روم آبزرویشن ٹول کے نام سے موبائل ایپلی کیشن متعارف کروا دی جسکی مدد سے اے ای اوز ریئل ٹائم مانیٹرنگ اور کلاسز کی تصاویر بھی اپ لوڈ کرسکیں گے ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب نے سکولز کی مانیٹرنگ مزید بہتر بنانے کیلئے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کیلئے بھی موبائل ایپلی کیشن بنا لی، اب اے ای اوزبھی جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے سکولز مانیٹر کرینگے تاکہ پرائمری اور ایلیمنٹری سکولز میں بہتری لائی جاسکے ، پنجاب مانیٹرنگ اینڈ امپلی منٹیشن یونٹ نے اے ای اوز کیلئے کلاس روم آبزرویشن ٹول کے نام سے موبائل ایپلی کیشن بنائی ہے ، ایپ کی مدد سے اے ای اوز ریئل ٹائم مانیٹرنگ کریں گے ،اے ای اوز کلاسز کی تصاویر بھی اپ لوڈ کرسکیں گے ،موبائل ایپ کی مدد سے بوگس وزٹ رپورٹ کا خاتمہ ہوگا۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 27 ستمبر 2020 کو شائع ہوئی