Author Topic: بجٹ خسارہ :نشتر میڈیکل یونیورسٹی کیلئے ایک کروڑ جاری  (Read 247 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

بجٹ خسارہ :نشتر میڈیکل یونیورسٹی کیلئے ایک کروڑ جاری
 ملتان: وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود کی خصوصی کاوش، یونیورسٹی بجٹ کے خسارہ کو مد نظر رکھتے ہوئے ہایئر ایجوکیشن کمیشن نے یونیورسٹی کے لئے ایک کروڑ روپے کی رقم جاری کر دی، نشتر میڈیکل یونیورسٹی کو بجٹ میں کمی کے باعث انتظامی امور چلانے میں مشکلات کا سامنا تھا جس کے لئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود نے اپنی خصوصی کاوشوں کو جاری رکھا ہوا تھا جس پر گزشتہ روز ہایئر ایجوکیشن کمیشن نے ایک کروڑ روپے کی رقم کا چیک جاری کر دیا ہے ، اس حوالے سے ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود کا کہنا تھا کہ سیڈ منی کے طور پر 10 ملین دئیے گئے ہیں جو کہ نہایت خوش آئند بات ہے ، اب یونیورسٹی کے رکے ہوئے پروجیکٹس کو مکمل کرنے اور انتظامی امور چلانے میں آسانی ہو گی ،ادھر طبی حلقوں کی جانب سے ستائش کا اظہار کرتے ہوئے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود کی خصوصی کاوشوں کو سراہا گیا ہے ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 28نومبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"