PakStudy :Yours Study Matters

Universities In Pakistan => Universities In Punjab => PU => Topic started by: sb on April 21, 2020, 12:16:49 PM

Title: پنجاب یونیورسٹی کیجانب سےعوام کیلئےمفت آن لائن کورسز کا آغاز
Post by: sb on April 21, 2020, 12:16:49 PM

پنجاب یونیورسٹی کیجانب سےعوام کیلئےمفت آن لائن کورسز کا آغاز
لاہور: پنجاب یونیورسٹی کالج آف انفارمیشن ٹیکنالوجی نےعوام کےلیےمفت آن لائن کورسز کا آغازکردیا،عام شہری آن لائن کورسزمیں داخلہ لے سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کی جانب سےپہلے مرحلے میں کمپیوٹر سسٹم اورنیٹ ورکنگ سےمتعلق مفت کورسز آن لائن کردیئےگئے ہیں، پرنسپل کالج ڈاکٹرعارف بٹ کا کہنا ہےکہ کمپیوٹر ٹیکنالوجی کے چار پروگرامز کےسو لیکچرزآن لائن کیےہیں، پرنسپل پی یوسی آئی ٹی کا کہنا ہے کہ ویب ڈویلپمنٹ اوردیگر عام فہم کورسز بھی آن لائن کیےجا رہے ہیں۔

پی یو سی آئی ٹی کی ویب سائٹ پر متعلقہ لوگ کورسز ڈاون لوڈ بھی کرسکتے ہیں،ڈاکٹرعارف بٹ کا کہنا ہے کہ عوام کو گھروں میں مثبت سرگرمیوں میں مصروف رکھنے کےلیےاقدامات کررہےہیں،ان کورسز کے ذریعے سےشہریوں میں مہارتیں پیدا ہوں گی۔

واضح رہے کہ پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے آن لائن کلاسز سے متعلق بھی پالیسی جاری کی تھی، جس پر یونیورسٹی نے طلباء کو لازمی طور پر آن لائن کلاسز لینے کی ہدایات جاری کی تھی، پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے آن لائن کلاسز سے متعلق قوانین و ضوابط طے کر لئے تھے اور اس سلسلے میں وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیاز احمد کی زیر صدارت فیکلٹیوں کے ڈینز اور صدور شعبہ جات کا آن لائن اجلاس منعقد ہوا تھا۔ موجودہ صورتحال میں طلباء کا وقت بچانے کے لئے متعدد فیصلے کئے گئے۔انہوں نے کہا کہ آن لائن کلاسز میں شمولیت لازمی ہے اور یہ متعلقہ شعبہ جات کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق جاری رہیں گی۔
پالیسی کے مطابق طلباء کو ترجیحی بنیادوں پر مضامین کا سلیبس اور متعلقہ آن لائن کتب مہیا کی جائیں گی۔طلباء کی بہتر پڑھائی اور بہترین نئائج حاصل کرنے کے لئے کورس میٹیریل اور ریکارڈڈ لیکچرز بذریعہ ای میل، میل اور مختلف سوفٹ وئیر کے ذریعے سے طلباء کو ارسال کئے جائیں گے، تھیوریٹیکل مضامین میں طلباء کے مڈ، فائنل یا کمپری ہینسو امتحانات سے متعلق فیصلہ حالات نارمل ہونے پر کیا جائے گا۔ تاہم اساتذہ آن لائن کلاسز کے دوران 30 فیصد نمبر کی اسائنمنٹ طلباء کو دے سکیں گے۔
[/
حو الہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42لاہور ایڈیشن مورخہ   21اپریل2020ء کو شائع ہوئی