Author Topic: انکل وزیرتعلیم سکول کھولیں  (Read 226 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female
انکل وزیرتعلیم سکول کھولیں
« on: January 04, 2021, 01:04:13 PM »

انکل وزیرتعلیم سکول کھولیں
لاہور: تعلیمی ادارے کھلیں گےیانہیں ?وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت آج ہونے والے صوبائی وزرائے تعلیم کے  اجلاس میں فیصلہ ہوگا۔ملک بھرمیں تعلیمی ادارے 25جنوری سےمرحلہ وارکھولے جانے کی تجویز ہے۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت  ہونے والے اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے تعلیم اور دیگر متعلقہ حکام شریک ہوں گے۔اجلاس میں تعلیمی ادارے کھلنے سے متعلق سفارشات کا جائزہ لیا جائیگا۔تاہم تعلیمی ادارےکھولنےکافیصلہ ہیلتھ ایڈوائزری کی بنیادپرکیاجائےگا۔اجلاس میں 25 جنوری سے پرائمری اور 4 فروری سے مڈل سکولز کھولنے کی تجویز پر غور کیا جائے گا۔ بورڈز کے امتحانات مئی کے آخر یا جون کے شروع میں کرانے کی تجویز پر بھی بات ہوگی۔ وزارت تعلیم کے مطابق کورونا کی صورتحال دیکھنے کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
دوسری جانب  سوشل میڈیا پر سکول کھولنے کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے،’’ انکل وزیرتعلیم سکول کھولیں ‘‘ کے نام سے ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔مختلف ٹوئٹر صارفین اس پر رائے کا اظہار کررہے ہیں۔ساتھ ساتھ شفقت محمود کا نام بھی ٹاپ ٹرینڈ پر ہے۔
ایک صارف لکھتے ہیں برائے مہربانی ٹھیک فیصلے کریں اور سکول کھولیں۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42 کی ویب سائٹ پر مورخہ 04 جنوری 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"