راولپنڈی بورڈ آف انٹرمیڈیٹ انٹرمیڈیٹ ضمنی امتحانات نتائج کا اعلان،64 فیصدامیدوار فیل
راولپنڈی: بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، راولپنڈی نے امتحان انٹرمیڈیٹ پارٹII(ضمنی)2019ء کے نتائج کا اعلان کردیا ۔ چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی ڈاکٹرغلام دستگیرکے مطابق18573 امیدواروں نے داخلہ بھجوایا جن میں سے 18031 امیدوار شامل امتحان ہوئے ان میں سے 6456امیدواران کامیاب ہوئے اس طرح کامیابی کا تناسب 35.81رہا۔ 11118 امیدوارفیل ہوگئے ۔9460 طالبات اور 8571طلباء شامل امتحان ہوئے ۔ امیدواروں کو نتائج اُن کے داخلہ فارمز پر دیئے گئے موبائل نمبر ز پر بھجوانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں ۔
حو الہ: یہ خبر روزنامہ جنگ راولپنڈی ایڈیشن مورخہ 12 جنوری ، 2020ء کو شائع ہوئی