Author Topic: شعبہ سوشل ورک پشاور یونیورسٹی کے زیر اہتمام تقریب  (Read 335 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

شعبہ سوشل ورک پشاور یونیورسٹی کے زیر اہتمام تقریب
پشاور: شعبہ سوشل ورک پشاور یونیورسٹی کے زیر اہتمام کورونا وائرس کے پھیلاو کی روک تھام کے سلسلے میں ایک خصوصی تقریب ہوئی جس میں یونیورسٹی کے کلاس ٹو اور کلاس تھری ملازمین کے 350خاندانوں میں جراثیم کش صابن تقسیم کیے گئے۔ تقریب کا اہتمام پشاور یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن (پیوٹا) اور ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈیویلپمنٹ اسلام آباد کے تعاون سے کیا گیا تھا۔ اس موقع پر سوشل ورک ڈیپارٹمنٹ کے چئیرمین ڈاکٹر شکیل، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ابراراور آصف خان کے علاوہ شعبہ ریاضی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر فاروق سمیت شعبہ سوشل ورک کے طلباء و طالبات بھی موجود تھے۔
حوالہ: سٹی 42 نیوز لاہور پشاور مورخہ 16 مئی 2020ء
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"