Author Topic: کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں میڈیکل ٹیچنگ سرٹیفکیٹ  (Read 649 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female
کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں میڈیکل ٹیچنگ سرٹیفکیٹ

لاہور:کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں میڈیکل ٹیچنگ سرٹیفکیٹ کا اجراء کر دیا گیا ۔میڈیکل ٹیچنگ سرٹیفکیٹ کا دورانیہ 6ماہ کا ہوگا۔اس تقریب میں وائس چانسلر کے ای ایم یو پروفیسر خالد مسعود گوندل ،سی ای او پروفیسر اسد اسلم خان سمیت سینئر فیکلٹی ممبرز موجود تھے ۔
پرو وائس چانسلر پروفیسر اعجاز حسین، پروفیسر بلقیس شبیر، پروفیسر عائشہ شوکت ،پروفیسر اصغر نقی اور پروفیسر ابرار اشرف نے بھی شرکت کی ۔ اس کے علاوہ تقریب میں وائس چانسلر ایف جے ایم یو پروفیسر عامر زمان خان ، پرنسپل سمسز پروفیسر محمود ایاز کی شرکت کی۔
وائس چانسلر کے ای ایم یو پروفیسر خالد مسعود گوندل نے کہا کہ یونیورسٹی مستقبل میں میڈیکل ایجوکیشن میں ماسٹر اور پی ایچ ڈی پروگرام کا اجراء کرے گی ۔
حو الہ: یہ خبر  روزنامہ جنگ لاہور ایڈیشن مورخہ 13 دسمبر 2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"