Author Topic: انٹر کے داخلوں کیلئے مرکزی داخلہ پالیسی میں تبدیلی کا فیصلہ  (Read 3739 times)

Offline گل

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 1045
  • My Points +1/-2
  • Gender: Male

 
انٹر کے داخلوں کیلئے مرکزی داخلہ پالیسی میں تبدیلی کا فیصلہ
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے گزشتہ 8سال سے کراچی میں انٹر سال اول کے داخلے میرٹ پر کرنے کی مرکزی داخلہ پالیسی میں تبدیلی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں کراچی کے 34ہائر سیکنڈری اسکولوں میں میرٹ ختم کر کے انہیں مرکزی داخلہ پالیسی سے نکالا جارہا ہے جس کے تحت اب ان ہائر سیکنڈری اسکولو میں داخلوں کا مکمل اختیار پرنسپل کو ہوجائے گا اور وہاں زیر تعلیم دسویں جماعت کے طالب علم از خود اسی ہائر سیکنڈری اسکول میں گیارہویں جماعت میں داخلہ لے لیں گے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مرکزی داخلہ پالیسی میں اسپورٹس کی نشستیں بھی مختص کئے جانے پر غور کیا جارہا ہے جبکہ طلبہ یونین کے امتحانات کے بعد مرکزی داخلہ پالیسی میں مزید تبدیلیاں لائی جائیں گی یہ بھی معلوم ہوا ہے صوبائی وزیر تعلیم نے ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ سے مرکزی داخلہ پالیسی کے بارے میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔
شکریہ روزنامہ جنگ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔