Author Topic: جماعت الدعوۃ حافظ سعید کے بیٹے طلحہ سعید کی آمد سے پہلے کانفرنس میں بم دھماکہ  (Read 1354 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

in Lahore today bom blast before Talha Saeed, son of Jamaat-ul-Hafiz Saeed arrives
جماعت الدعوۃ کے حافظ سعید کے بیٹے پروفیسر  حافظ طلحہ سعیدکی آمد سے پہلے  ختم نبوتﷺ کانفرنس  میں  سٹیج کے پچھلی طرف بم دھماکہ
ایک شخص ہلاک پانچ سے زائد زخمی
ذرائع کے مطابق دھماکہ جامعہ مسجد علی المرتضیٰ اسلامک سنٹر کے زیر انتظام  جاری تحفظ ختم نبوت ﷺ کانفرنس میں سٹیج کے پچھلی طرف ہوا ہے جس میں ایک راہگیر نوجوان جاں بحق ہوا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ دھماکے میں جاں بحق ہونے والا نوجوان حافظ قرآن ہے اور اس کی مسجد کے  بالکل سامنے دکان ہے۔ختم نبوتﷺ کانفرنس میں معروف عالم دین پروفیسر  حافظ طلحہ سعید ،مولانا حافظ عبدالغفار مدنی اور دیگر علماء نے شرکت کرنا تھی تاہم بعض علماء کانفرنس میں پہنچ چکے تھے جبکہ مذکورہ بالا دونوں حضرات ابھی تک سٹیج پر نہیں آئے تھے۔ خیال رہے کہ ماضی میں اسی مسجد کے خطیب پروفیسر ابراہیم سلفی کو بھی قتل کیا گیا تھا۔
پولیس ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاع کے مطابق دھماکہ ائیر کنڈیشنز کی دکان پر سیلنڈر پھٹنے سے ہوا، تاہم تحقیقات جاری ہیں۔
جب کہ بعض اطلاعات کے مطابق قریب ایک بیکری کے گیس سیلنڈر پھٹنے سے ہوا