Author Topic: پرائیویٹ اسکولز کی فیسوں سے متعلق واضح پالیسی کا اعلان کیاجائے  (Read 637 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female
right]
پرائیویٹ اسکولز کی فیسوں سے متعلق واضح پالیسی کا اعلان کیاجائے
کوئٹہ:عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا نے کہا ہےکہ کورونا وائرس کی وجہ سے تعلیمی ادارے اور والدین بھی گوناگوں مسائل سے دوچار ہیںاکثر پرائیویٹ سکول کرایے کی عمارتوں پر انحصار کررہے ہیں۔ بلڈنگز مالکان پورے سال کے واجبات کےطلبگار جبکہ اساتذہ کی تنخواہیں اپنی جگہ پرائیویٹ سکولز اونرز کیلئے مشکل پیدا کئے ہوئے ہیں اسی طرح صوبہ بھر میں تعلیمی سلسلہ منقطع ہو نے کے باوجود پرائیویٹ سکولز سسٹم کے اونرز ماہوار سکول فیس کی مد میں والدین سے رقم جمع کرنے کے متقاضی ہیں جو یقیناًوالدین کیلئے ایک مشکل صورتحال ہے صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ وزیر تعلیم محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام اس مشکل کا ایک مناسب اور قابل قبول حل کیلئے واضح پالیسی کا اعلان کریں۔ انہوںنےصوبائی وزیر اعلیٰ جام کمال خان عالیانی محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام کی توجہ اس اہم مسئلے کی جانب مبذول کراتے ہوئے کہا کہ وہ صورتحال کی بہتری کےلیے اقدامات کریں۔
[/right]
حو الہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کوئٹہ ایڈیشن مورخہ  02 اپریل 2020ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"