ایران میں تعلیم حاصل کرنیوالاطالبعلم ایک ماہ سے لاپتہ
جھنگ : ایران میں تعلیم حاصل کرنے کیلئے جانیوالا جھنگ کا 28سالہ طالبعلم ایک ماہ سے زائد عرصہ سے لاپتہ ، تفصیلات کے مطابق محلہ جعفریہ وارڈ نمبر 5کے رہائشی لاپتہ ہونیوالے 28سالہ حسنین رضا کے والد فدا حسین،بھائی علی رضا، والدہ اور بہن نے سید مسعود الحسن ترمذی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے کرتے ہوئے کہا حسنین رضا گزشتہ دو سال سے ایران کے شہر قْم کی المصطفیٰ انٹر نیشنل یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کر رہا ہے ۔ کورونا کے باعث وہ یونیورسٹی بند ہونے کی وجہ سے گھر واپس آ گیا تھا اور 26جولائی کو واپس ایران جانے کیلئے جھنگ سے کراچی روانہ ہوا جہاں کورونا ٹیسٹ کروانے کے بعد 29جولائی کو اس کی رپورٹ لینے گھر سے نکلا جسے بغیر نمبر پلیٹ گاڑی میں سوار نا معلوم نقاب پوشوں نے شاہراہ فیصل سے اغوا کر لیا۔ اہل خانہ کے مطابق حسنین رضا کسی مذہبی و سیاسی تنظیم کا کارکن یا عہدیدار نہیں اور نہ ہی اس کے خلاف پہلے کبھی کسی جرم کی کوئی ایف آئی آر کسی بھی تھانے میں درج ۔ حسنین رضا کی گمشدگی کی رپورٹ تھانہ ملیر میں درج کروائی گئی لیکن تاحال حسنین رضا کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا جھنگ کی ویب سائٹ پر مورخہ 06 ستمبر 2020 کو شائع ہوئی