صوبائی وزیر تعلیم سکول دوبارہ کھلنے پر اہم ٹویٹ
لاہور: صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹرمراد راس کا کہنا ہےکہ کورونا وائرس کی صورتحال بہتر ہونےکےبعد پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے کل سےکھولے جا رہے ہیں،تمام والدین بچوں کوماسک کے ساتھ سکول بھیجیں۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کا سکول دوبارہ کھولنےاور طلباء کی سکول واپسی کےحوالےاہم ٹویٹ کیا،مراد راس کا کہنا ہے کہ طلباء،اساتذہ اوران کے خاندانوں کی زندگی سب سےزیادہ اہمیت کی حامل ہے،انکا کہنا تھا کہ ہم سب کو اپنی ذمہ داریاں مکمل اور جامع انداز میں نبھانےکی ضرورت ہے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42 کی ویب سائٹ پر مورخہ 15 ستمبر2020 کو شائع ہوئی