PakStudy :Yours Study Matters

Universities In Pakistan => Universities In Sindh => Dow University => Topic started by: AKBAR on May 12, 2021, 09:42:28 AM

Title: وائس چانسلر ڈاکٹر فیض اللہ عباسی کی دوسری مدت آئندہ ماہ مکمل
Post by: AKBAR on May 12, 2021, 09:42:28 AM
وائس چانسلر ڈاکٹر فیض اللہ عباسی کی دوسری مدت آئندہ ماہ مکمل
دائود یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فیض عباسی کی دوسری چار سالہ مدت مکمل ہونے کے باعث نئے وائس چانسلر کے تقرر کے لئے اشتہار جاری کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹر فیض اللہ عباسی کی مدت آئندہ ماہ 18؍ جون کو مکمل ہوگی۔ دائود یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی شہر کراچی کی واحد یونیورسٹی ہے جس میں داخلوں کا 50؍ فیصد کوٹا دیہی سندھ کے لیے مختص ہے
 جبکہ باقی 50؍ فیصد کوٹہ کراچی حیدرآباد اور سکھر کے شہری علاقوں کے لیے مختص ہے۔ اشتہار کے مطابق وی سی کی عمر کی حد 65سال اور انجینئرنگ کے شعبہ میں پی ایچ ڈی ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ نئے وی دی کیلئے 15؍ تحقیقی پرچے اور پروفیسر ہونا بھی ضروری ہوگا۔ وی سی کے امیدوار کے لیے 20؍ سال کا تدریسی تجربہ جس میں 10؍ سال کا انتظامی عہدے پر کام کا تجربہ لازمی قرار دیا گیا ہے ۔ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 6؍ جون مقرر کی گئی ہے۔
 دائود یونیورسٹی میں وی سی کی تقرری تلاش کمیٹی کے تحت ہوگی۔ یاد رہے کہ اس وقت سندھ کی 6؍ جامعات مستقل وائس چانسلرز سے محروم ہیں اور اس وقت وہاں قائم مقام وائس چانسلرز قائم کررہے ہیں
 جن میں جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر طارق رفیع، آئی بی اے سکھر کے ڈاکٹر سید میر محمد شاہ، پیپلز میڈیکل کالج نوابشاہ کے وائس چانسلرڈاکٹر گلشن علی میمن، شہید اللہ بخش سومرو آرٹساینڈ ڈیزائن یونیورسٹی کے وائس چانسلر بھائی خان شر، گورنمنٹ سکھر خواتین یونیورسٹی کی ڈاکٹر ثمرین حسین اور جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی شامل ہیں۔