Author Topic: بورڈ کے امتحانی پرچہ جات کا پیٹرن تبدیل کرنے کا فیصلہ  (Read 1683 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

بورڈ کے امتحانی پرچہ جات کا پیٹرن تبدیل کرنے کا فیصلہ
امتحانی بورڈ زکیلئےسٹوڈنٹس لرننگ آؤ ٹ کم پر مبنی سوالیہ پرچے تیار کرنیکا فیصلہ

 وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود کی ہدایت پر اسلام آباد میں انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئر مین (IBCC) فورم کے 170ویں اجلاس میں امتحانی نظام کی بہتری کے لیے ایک ایجنڈا آئٹم رکھا گیا جس میں 30 ایجوکیشنل بورڈز کے چیئرمین سمیت فورم کے 49 ممبران نے شرکت کی۔ تمام بورڈز نے اس بات پر اتفاق کیا کہ امتحان اور اسسمنٹ پیٹرن کو روٹ لرننگ سے تصوراتی تعلیم کی طرف منتقل کیا جا سکتا ہے۔ میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ تمام امتحانی بورڈ مستقبل میں SLO (سٹوڈنٹس لرننگ آؤٹکم) پر مبنی سوالیہ پرچے تیار کریں گے۔ بورڈز نے بتدریج اعلی علمی سطح کے سوالات کی طرف بڑھنے پر اتفاق کیا جس میں ویٹج نالج 30 فیصد ، تفہیم 50 اور پریکٹیکل 20 فیصد ہے۔ فورم نے مختلف امتحانی اصلاحات کی سفارش کی