Author Topic: لاہور سمیت پانچ اضلاع میں کورونا ایس او پیز کی مانیٹرنگ کیلئے کمیٹیاں تشکیل  (Read 283 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

لاہور سمیت پانچ اضلاع میں کورونا ایس او پیز کی مانیٹرنگ کیلئے کمیٹیاں تشکیل
لاہور: ڈائریکٹریٹ آف ایلیمنٹری نے لاہور سمیت پانچ اضلاع میں کورونا ایس او پیز کی مانیٹرنگ  کے لئے کمیٹیاں تشکیل دے  دی، کمیٹیاں سرکاری ونجی سکولوں میں کورونا ایس او پیز کا معائنہ کریں گی۔

 تفصیلات کے مطابق  صوبہ بھر کے سکولوں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا معاملہ، ڈائریکٹریٹ آف ایلیمنٹری نے لاہور سمیت پانچ اضلاع کی مانیٹرنگ  کے لئےکمیٹیاں تشکیل دے دیں۔ مذکورہ کمیٹیاں محکمہ صحت پنجاب کے کرونا بارے جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کیلئے بنائی گئی ہیں۔
ڈسٹرکٹ کمیٹی ایلیمنٹری سکولوں میں ایس او پیز کی مانیٹرنگ اور رپورٹنگ کی ذمہ دار ہوں گی۔کمیٹی کے سربراہ ڈویژنل ڈائریکٹر لاہور ڈویژن ڈاکٹر عبداللہ فیصل ہوں  گے۔ممبران میں ڈی ای او ایلمنٹری شفقت حبیب ، ڈی ای او ایلمنٹری کوثر پروین ، پرنسپل شازیہ انیس ، ڈی ایم ای او پیف محمد منشی شامل ہونگے۔مذکورہ کمیٹی پبلک اور پرائیوٹ دونوں سکولوں کا معائنہ کرے گی۔

دوسری جانب سکول کے اوقات کار میں طلباء کو کھلی فضاء میں کچھ وقت کیلئے چہل قدمی کی اجازت ہوگی، طلباء کورونا وائرس سے بچاو کیلئے آپس میں معاشرتی فاصلہ لازمی قائم رکھیں، سیکرٹری ایجوکیشن سارہ اسلم کا کہنا  تھا کہ طلباء چہل قدمی کے دوران ماسک پہنے سے گریز کریں، سکولوں میں بچوں کو صحتمند ماحول فراہم کرنا اولین ترجیح ہوگی،احکامات پر عملدرآمد کرانا سکول ہیڈز ذمہ داری ہوگی۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42 کی ویب سائٹ پر مورخہ 16 ستمبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"