Author Topic: اچار  (Read 4197 times)

Offline Haji Hasan

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 725
  • My Points +4/-1
  • Gender: Male
اچار
« on: December 04, 2007, 07:16:08 PM »
اچار ہمارے ملك كے ہر حصے میں ذوق و شو ق كے ساتھ استعمال كیا جاتا ہے

۔دیہی علاقوں میں خواتین اپنی ضرورت كے مطابق ہر گھر میں كئی اقسام كا

اچار تیار كرلیتی ہیں ۔ گھریلو ضروریات كے علاوہ مختلف لوگ فروخت كے لیے

بھی گھریلو پیمانے پر اچار تیار كرتے ہیں ۔اس كے علاوہ پاكستان میں كھانے پینے

كی اشیائ تیار كرنے والی بڑی بڑی كمپنیاں بھی ملك گیر بین الاقوامی سطح

پر فروخت كے لیے اچار تیار كرتی ہیں ،۔

اگر آپ كسی ایسے دیہی علاقے میں رہتے ہیں جہاں دیسی آم یا لیموں كثرت

سے پیدا ہوتے ہیں تو آپ اچار كی تیاری كو ایك منافع بخش گھریلو صنعت كی

حیثیت سے چلاسكتے ۔جو لوگ گھریلو پیمانے پر اچار تیار كركے فروخت كے لیے

پیش كرتے ہیں ان كا پیش كردہ اچار بڑی كمپنیوں كی نسبت بہتر ہوتا ہے۔لیكن

وہ ماركیٹ كے جدید تقاضوں سے ناآزشنا ہونے كی وجہ سے اپنی پراڈكٹس كو

زیادہ بہتر طریقے سے پیش نہیں كرتے جس كی وجہ سے ان كی تیار كردہ اچار

كی كھپت زیادہ نہیں ہوتی ۔اگر آپ اچار كی تیاری كو بطور كاروباری اپنانے كے

خواہش مند ہیں تو اس كے لیے ضروری ہے كہ آپ اپنے تیار كردہ اچار كا معیار

بہترركھیں ۔صفائی اور حفظان صحت كے اصولوں پر توجہ دیں اور اچار كو كھلی

حالت میں فروخت كرنے كی بجائے اسے كسی خوبصورت اور سستی پیكنگ

میں فروخت كے لیے پیش كریں ۔اس كے لیے آپ كھلے منہ كی شیشے یا پلاسٹك

كی بوتلیں استعمال كرسكتے ہیں ۔اس كے علاوہ اگر آپ خوبصورت ڈیزائن میں

چھپی ہوئی موٹے پلاسٹك كی تھیلیاں استعمال كریں تو یہ پیكنگ بھی كئی

طرح سے بہتر نتائج كی حامل ہوسكتی ہیں ۔جہاں تك اچار كی تیاری كا تعلق

ہے تو اس كے دو طریقے رائج ہیں ۔ایك تیل والا اچار اور دوسرا سر كے والا اچار ۔آج

كل اچار بہت شی اشیائ سے تیار كیا جاتا ہے ۔اچار كی تیاری كے سلسلے میں

آپ كو گھریلو خواتین سے بھی اچھے نسخے مل سكتے ہیں ۔اچار كی تیاری كے

متعلق ماركیٹ میں بے شمار كتب بھی دستیاب ہیں ۔اچار كے ساتھ مختلف

قسم كی چٹنیوں ،ٹماٹو كیچپ ۔مربہ جات،مشروبات اور گلقند وغیرہ كی تیاری

بھی گھریلو پیمانے پر كی جاتی ہیاور اچار كی طرح كھانے پینے كی ان اشیائ

كی تیاری میں زیادہ سرمایہ كاری كی ضرورت نہیں پڑتی كیونكہ ان اشیائ

میں كسی قسم كی پیچیدہ مشینری كی ضرورت نہیں پڑتی ۔معمولی گھریلو

برتنوں اور اوزاروں كی مدد سے كھانے پینے كی یہ اشیائ تیار كی جاسكتی ہیں

۔البتہ آپ كو ان اشیائ كے معیار كے ساتھ ان كی پیكنگ پر بطور خاص توجہ

دینی چاہیے۔نیز وہ تمام حفاظتی تدابیر بھی بروئے كار لانی چاہیے جن سے ان

اشیائ كے خراب ہونے كا خطرہ كم از كم ہو۔