PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News in Punjab => Topic started by: sb on August 06, 2020, 01:55:57 PM

Title: سرکاری و نجی سکولز کب کھلیں گے،صوبائی وزیر تعلیم نے بتادیا
Post by: sb on August 06, 2020, 01:55:57 PM

سرکاری و نجی سکولز کب کھلیں گے،صوبائی وزیر تعلیم نے بتادیا
لاہور:صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹرمراد راس کا سکول کھلنے کے حوالے سے اہم ٹویٹ کرتے ہوئے کہاسرکاری و نجی سکولز 15 ستمبر سے کھلیں گے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹرمراد راس نے پنجاب بھر میں نجی وسرکاری سکول کھولنے کے حوالے سے ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی صورتحال بہتر ہونے پر پنجاب بھر کے سرکاری و نجی سکولز 15 ستمبر سے کھلیں گے۔سکول کھلنے کا دارومدار کورونا وباء پر قابو پانے کی صورت میں ممکن ہے۔
سرکاری نرخنا مے میں 7 سبزیاں مہنگی، برائلرسستا

سکول کھولنے کے حوالے سے کورونا ایس او پیز مکمل طور پر تیار ہیں۔کورونا ایس او پیز کے حوالے سے والدین کو جلد آگاہ کیا جائے گا۔پندرہ ستمبر سے قبل سکول کھلنے کی تمام تر خبریں بے بنیاد ہیں۔
 
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42 کی ویب سائٹ پر مورخہ 06 اگست 2020 کو شائع ہوئی