Author Topic: طلباء کیلئے"سمارٹ سلیبس" کی تیاری شروع  (Read 270 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

طلباء کیلئے"سمارٹ سلیبس" کی تیاری شروع
لاہور: پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے کریکلم ونگ میں کرونا وائرس وبا کے تناظر میں طلباء کے لیے مختصر لازمی نصاب کی تیاری کا کام شروع کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے کریکلم ونگ میں کرونا وائرس وبا کے تناظرمیں طلباء کے لیے مختصرلازمی نصاب کی تیاری کیلئے اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کرونا وائرس وبا کی وجہ سے حالیہ تعلیمی سال کا دورانیہ ستمبر سے فروری تک 6 ماہ کا ہوگا۔6 ماہ کے لئے جماعت نرسری سے دہم تک کا سمارٹ سلیبس تیارکیا جائے گا۔ سمارٹ سلیبس میں لازمی مواد شامل ہوگا۔
کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے متفقہ قرارداد منظور

سمارٹ سلیبس کا تنقیدی جائزہ ڈاکٹر ذوالفقار ثاقب کی سربراہی میں لیا گیا۔ ڈسٹرکٹ لاہور سے سلیبس کے جائزہ کیلئے پندرہ سینئر اساتذہ کو کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42 کی ویب سائٹ پر مورخہ 06 اگست 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"