Author Topic: ہائرایجوکیشن کمیشن کا سپورٹس اکیڈمیز اجلاس،15وائس چانسلر شریک  (Read 582 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

ہائرایجوکیشن کمیشن کا سپورٹس اکیڈمیز اجلاس،15وائس چانسلر شریک
وائس چانسلر جامعہ زکریا پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تحت سپورٹس اکیڈیمیز کے اجلاس میں شرکت کی،جس میں ملک بھر سے پندرہ سے زائدجامعات کے وائس چانسلرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے غور و خوض کیاگیا،اجلاس میں ڈائریکٹر سپورٹس ہائر ایجوکیشن کمیشن نے یونیورسٹیوں کو فنڈز کے اجراء کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں کو بہتر کرنے کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اجلاس میں وائس چانسلرز نے بھی اہم تجاویز پیش کیں۔واضح رہے کہ جامعہ زکریا کو حا ل ہی میں ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ہاکی کے لیے آسٹروٹرف بچھانے کی منظوری دی ہے۔