Author Topic: سٹی اسکول کو پانی اور سڑک کی سہولت فراہم کریں گے، کنور نوید جمیل  (Read 1293 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female
سٹی اسکول کو پانی اور سڑک کی سہولت فراہم کریں گے، کنور نوید جمیل
   
حیدرآباد (بیورو رپورٹ) ضلع ناظم حیدرآباد کنور نوید جمیل نے کہا ہے کہ کوہسار میں سٹی اسکول لیاقت کیمپس کو پانی اور روڈ کی سہولت فراہم کرنے کے لئے کوشش کی جائے گی اور ایئر پورٹ تک ڈبل روڈ کی تعمیر پہلے ہی پلان میں شامل ہے‘ وہ سٹی اسکول کے لیاقت کیمپس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں تعلیم کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں نجی تعلیمی ادارے اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بچے مستقبل کے معمار ہیں اور یہ اسکول ہزاروں بچوں کو بہترین تعلیم و تربیت کی سہولتیں فراہم کررہا ہے اس لئے ضلعی حکومت ان بچوں کی سہولت کے لئے ہر ممکن اقدام کرے گی۔ افتتاحی تقریب میں متحدہ قومی موومنٹ کے رکن قومی اسمبلی طیب حسین‘ متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد کے جوائنٹ زونل انچارج فاروق احمد اور دیگر بھی موجود تھے۔

[/rtl] شکریہ جنگ
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"