Author Topic: میٹرک کے ضمنی عملی امتحانات 25نومبر سے ہوں گے  (Read 948 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

میٹرک کے ضمنی عملی امتحانات 25نومبر سے ہوں گے
کراچی: ثانوی تعلیمی بورڈکے چیئرمین پروفیسرڈاکٹرسعیدالدین نے کہاہے کہ سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ کلاس دہم سائنس اورجنرل گروپ کے ضمنی عملی(پریکٹیکل)امتحانات 25 نومبر سے 4دسمبر تک لئے جائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ سال 2019 میں فیل ہوجانے والے طلبا وطالبات اپنے امپروومنٹ آف گریڈ، اضافی پرچے ،ایک ساتھ تمام پرچے اور کیمسٹری، حیاتیات، فزکس، کمپیوٹر اسٹیڈیز، فوڈ اور نیوٹریشن، ملبوسات، پارچہ بافی، بریل کے ضمنی عملی امتحانات دیں گے ۔ انہوں نے ایک بار پھرتمام طلبہ کو ہدایت کی ہے کہ جنہوں نے ابھی تک پریکٹیکل پروگرام حاصل نہیں کئے وہ جلد ہی بورڈکے پریکٹیکل سیکشن سیکنڈ فلور بلاکBکمرہ نمبر47 سے حاصل کر سکتے ہیں۔ پریکٹیکل سیکشن ہفتہ اور اتوارکو بھی صبح 9:30 بجے سے 3بجے تک کھلے گا۔ جن اسکولوں میں پریکٹیکل امتحانات لئے جائیں گے ان میں طلبا کیلئے دہلی گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول کریم آباد ایف بی ایریا،گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول نمبر1ناظم آباد2۔ سینٹ پال انگلش ہائی اسکول کیمپس B نیول ہیڈ کوارٹر صدر۔ ایگرو ٹیکنیکل گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول نمبر1 شاہ فیصل کالونی نمبر2۔ گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول نمبر 2لانڈھی نمبر ساڑھے 5جبکہ طالبات کیلئے گورنمنٹ کمپری ہینسو گرلز ہائر سیکنڈری اسکول بلاکM نارتھ ناظم آباد،دہلی گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول کریم آباد ایف بی ایریا۔ گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول نمبر 1جیکب لائن ایم اے جناح روڈ، ملت گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول کورنگی نمبر 2۔ گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول نمبر 1 لانڈھی نمبرساڑھے 5 شامل ہیں۔
حو الہ: یہ خبر  روز نامہ دنیا کراچی ایڈیشن مورخہ 23 نومبر 2019ء کو شائع
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"