Author Topic: امتحانی کاپیوں کی جانچ پڑتال کیلئے اساتذہ کی رجسٹریشن کا آغاز  (Read 914 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

امتحانی کاپیوں کی جانچ پڑتال کیلئے اساتذہ کی رجسٹریشن کا آغاز
 کراچی :اسکولوں کی انتظامیہ متعلقہ مضمون پڑھانے والے اساتذہ کی رجسٹریشن کرائے رجسٹریشن فارم 15دن میں ریسرچ سیکشن میں جمع کرادیں،چیئرمین میٹرک بورڈ
امتحانی کاپیوں کی جانچ پڑتال کیلئے بورڈ سے الحاق شدہ تمام گورنمنٹ اور پرائیویٹ سیکنڈری اسکولوں کے سربراہان کو مطلع کیا گیاہے کہ فروری2020 سے نہم و دہم (سائنس و جنرل گروپ) کی امتحانی کاپیوں کی جانچ پڑتال کیلئے ایسے اساتذہ کرام کی رجسٹریشن کرائیں جو نہم و دہم میں متعلقہ مضامین پڑھا رہے ہیں۔ ریسرچ سیکشن سے رجسٹریشن فارم حاصل کر کے دی گئی شرائط کو مکمل کر کے 15دن کے اندر اسی سیکشن میں جمع کرائیں۔ چیئرمین میٹرک بورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے کہا کہ یاد رہے کہ اسکول کے سربراہان کی ذمہ داری ہے کہ وہ صرف ایسے اساتذہ کرام کی رجسٹریشن کرائیں جو درجہ نہم و دہم میں متعلقہ مضمون پڑھانے کا تجربہ رکھتے ہوں، ایسے اساتذہ کرام جن کی رجسٹریشن پہلے ہو چکی ہے اور رجسٹریشن نمبر بھی حاصل کر چکے ہیں انہیں دوبارہ رجسٹریشن کرانے کی ضرورت نہیں ہے ۔ بورڈ ہذا کی رجسٹریشن کیلئے شرائط کو مدنظر رکھتے ہوئے اسکولوں کے سربراہان رجسٹریشن فارم کی تصدیق کریں۔ ان شرائط میں بی ایڈ یا ماسٹر ڈگری میں متعلقہ مضمون میں کم ازکم 3سال کا تدریسی تجربہ شامل ہے۔
حو الہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کراچی ایڈیشن مورخہ 24 جنوری ، 2020ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"