Author Topic: اوپن یونیورسٹی ،لاکھوں طلبہ کو اسائنمنٹس جمع کرانے میں مشکلات  (Read 607 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female
اوپن یونیورسٹی ،لاکھوں طلبہ کو اسائنمنٹس جمع کرانے میں مشکلات
اسلام آباد :علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے لاکھوں طلباو طالبات لاک ڈائون کے دوران ڈاک خانے و کوریئر سروسز کی سہولت کی بند ش کے باعث اسائنمنٹس جمع کرانے میں مشکلات کا شکار ہو گئے ، لاکھوں طلبا امتحانی مشقوں کو بر وقت جمع نہ کرانے کے باعث تشویش و اضطراب کا شکار ہیں، انہوں نے ہنگامی حالات میں مذکورہ مشقوں میں چھوٹ دئیے جانے یا تاریخ میں تو سیع کا مطالبہ کیا ہے ، طلبا کا کہنا تھا کہ ٹیوٹرز نے مشقیں بروقت جمع کرانے کے لئے سٹوڈنٹس کو فون کر کے ہراساں اور پریشان کرنا شروع کردیا ہے ، میٹرک، ایف اے ، بی اے ، ایم اے اور تمام کلاسز کے طلبہ پریشان ہیں ، فی میل سٹوڈنٹس اور ان کے والدین زیادہ پریشانی کا شکار ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ مشقیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 10 اور 15 اپریل مقرر کی گئی ہے ، لاک ڈائون کے سبب تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع یا موجودہ سمسٹر کے لئے اسائنمنٹ کی شرط کو ختم کیا جائے
حو الہ: یہ خبر روزنامہ دنیا اسلام آباد ایڈیشن مورخہ  11 اپریل 2020ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"

Offline fatimakhan

  • Newbie
  • *
  • Posts: 32
  • My Points +0/-0
  • Gender: Female
In view of these circumstances,the date for submission of assignment han been extended to April 27,2020.

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
thanks fatimakhan for new update