خیبرپختونخوا میں گرمی کی لہر کے باعث اسکولوں کے اوقات کار تبدیل
خیبرپختونخوا میں گرمی کی لہر کے باعث اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کردیئے گئے،
اعلامیے کے مطابق گرمی کی وجہ سے اس ہفتے جمعہ اور ہفتہ کو پرائمری اسکول بند رہیں گے۔
اعلامیہ کے مطابق ہائی اور ہائیر سیکنڈری اسکول میں 7 بجے سے صبح 10 بجے تک تدریس ہوگی۔
اعلامیہ کے مطابق میٹرک اورانٹر کے طلباء کوصرف وہی مضامین پڑھائے جائیں جس کے امتحان ہوں گے