PakStudy :Yours Study Matters

Universities In Pakistan => Universities In Punjab => Topic started by: AKBAR on October 06, 2021, 10:42:13 AM

Title: لاہور ہائیکورٹ کا ایل ایل بی میں داخلہ لینے والے طلباء کو 5 اضافی نمبر دینے کا
Post by: AKBAR on October 06, 2021, 10:42:13 AM
لاہور ہائیکورٹ کا ایل ایل بی میں داخلہ لینے والے طلباء کو 5 اضافی نمبر دینے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے ایل ایل بی میں داخلہ لینے والے طلباء کو 5 اضافی نمبر دینے کا حکم دے دیا ہے
اب طلباء کو 15 ستمبر، 8 دسمبر 2019 اور 13 ستمبر 2020 کے ٹیسٹوں میں 5 اضافی نمبر دیئے جائیں گے
عدالت عالیہ کے 2رکنی بنچ نے طلباء کو سنگل بنچ کے 5 نمبر دینے کے آرڈر کے خلاف ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا اسٹے خارج کر دیا ہے
 عدالت میں طلباء عاقب جاوید، صائمہ محمود وغیرہ نے رجوع کیا تھا، وکلاء نے دلائل دیئے کہ لاء گیٹ کے 3ٹیسٹوں میں پرائیویٹ انٹرنیشنل لاء کے 5 نمبر دے دیئے
 ایل ایل بی کے سلیبس میں پرائیویٹ انٹرنیشنل لاء کا سلیبس شامل نہیں ، لاء گیٹ کے سلیبس میں پرائیویٹ انٹرنیشنل لاء سلیبس کا حصہ تھا