Author Topic: کوئٹہ مدارس کیخلاف آپریشن کی تیاریاں کی جا رہی ہیں جمعیت طلبہ اسلام  (Read 1523 times)

Offline معلم

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 2147
  • My Points +0/-0
  • Gender: Female
کوئٹہ مدارس کیخلاف آپریشن کی تیاریاں کی جا رہی ہیں جمعیت طلبہ اسلام
کوئٹہ: جمعیت طلبہ اسلام نے کہا ہے کہ دینی مدارس کے خلاف آپریشن کی تیاریاں کی جارہی ہے۔ مدارس کے خلاف سازشوں کو ناکام بنادیں گے۔ کوئٹہ میں تحفظ دینی مدارس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی اور جے ٹی آئی کے رہنماوٴں نے کہا کہ دینی مدارس کی بدولت تحریک پاکستان کو وجود ملا، ملک میں بحالی جمہوریت کی تحریک بھی ہمیشہ دینی حلقوں کی مرہون منت رہی ہے۔
 انہوں نے کہا کہ مدارس کا تعلق دہشت گردی سے جوڑنے والے اسلام کے فطری نظام سے خوفزدہ ہیں۔ مدارس کے خلاف پروپیگنڈہ ناکام بنانے کیلئے علماء قوم کی رہنمائی کریں۔
شکریہ جسارت