Author Topic: جامعہ کراچی اور دی اسکول آف رائٹنگ کے مابین معاہدہ  (Read 582 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

جامعہ کراچی اور دی اسکول آف رائٹنگ کے مابین معاہدہ
کراچی : جامعہ کراچی اور دی اسکول آف رائٹنگ کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب جامعہ کراچی کے وائس چانسلر سیکریٹریٹ میں منعقد ہوئی۔ جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی اور دی اسکول آف رائٹنگ کے بانی و ایگزیکٹو ڈائریکٹر محسن تیجانی نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔ مفاہمتی یادداشت کے مطابق دی اسکول آف رائٹنگ دفتر مشیر امور طلبہ جامعہ کراچی کے ساتھ مل کرکام کرے گا، ابتدائی طور پر فوٹو گرافی اور کریٹو رائٹنگ کے حوالے سے طلبہ کو تربیت فراہم کی جائے گی۔ دی اسکول آف رائٹنگ دفتر مشیر امورطلبہ کے ساتھ جامعہ کراچی کی آرٹس اینڈ کلچرسوسائٹی کے زیر اہتمام ہونے والی سرگرمیوں میں معاونت اور جامعہ کراچی کی آرٹ بیٹھک کے لئے ٹرینرز اورآرٹسٹ بھی فراہم کرے گا۔ اس موقع پرمحسن تیجانی نے کہاکہ طلبہ کو فلم اور ویڈیومیکنگ کے حوالے سے بھی معلومات فراہم کی جائیں گی، دی اسکول آف رائٹنگ کے سہ ماہی بنیادوں پر شائع ہونے والے انگریزی اور اردو میگزین میں جامعہ کراچی کے منتخب طلبہ کے آرٹیکلز شائع کئے جائیں گے ۔ اس موقع پرجامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے مذکورہ مفاہمتی یادداشت کو خوش آئند قراردیتے ہوئے کہاکہ جامعہ کراچی طلبا و طالبات کو نصابی سرگرمیوں کے ساتھ غیرنصابی سرگرمیوں میں بھی حصہ لینے کے بھرپورمواقع فراہم کررہی ہے ، اس طرح کی سرگرمیوں سے طلبا کی صلاحیتوں میں نکھار اور مہم جوئی کے شوق میں اضافہ ہوتا ہے ۔
حو الہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کراچی ایڈیشن مورخہ 22 جنوری ، 2020ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"