Author Topic: لاہور بورڈ میں میٹرک امتحان میں پوزیشن ہولڈر طالبہ کے دو سکول دعویدار بن گئے  (Read 506 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

لاہور بورڈ میں میٹرک امتحان میں پوزیشن ہولڈر طالبہ کے دو سکول دعویدار بن گئے
لاہور: لاہور بورڈ میں میٹرک امتحان میں پوزیشن ہولڈر طالبہ کے دو سکول دعویدار بن گئے،  عبیرہ شجاع کے 1079 نمبروں پر امریکن لائسٹیف اور ایجوکیٹر سکول کے درمیان تنازعے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق   امریکن لائیسٹف سکول اور دی ایجوکیٹر سکول کے درمیان نمایاں نمبر لینے والی میٹرک کی طالبہ پر تنازعہ پیدا ہو گیا ہے۔ دی ایجوکیٹر سکول سر سید کیمپس پتوکی کی طالبہ عبیرہ شجاع ولد سید شجاع علی حیدر نے رول نمبر 109596کے تحت میٹرک کا امتحان دیا اور اے پلس گریڈ میں 1079نمبر حاصل کیے۔
دوسری جانب امریکن لائیسٹف سکول کی انتظامیہ نے مذکورہ طالبہ کو اپنے سکول سے منسوب کر کے نئے تعلیمی سال کے داخلوں کے لئے پبلسٹی بھی شروع کردی۔جس پر عبیرہ شجاع اس کے والدین نے احتجاج کیا ہے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ امریکن لائسیٹف سکول کی انتظامیہ نے پبلسٹی مواد میں طالبہ کا نام عبیرہ شجاع کی بجائے اریبہ شجاع لکھا ہے۔

البتہ رول نمبر اور طالبہ کے حاصل کردہ نمبر بورڈ ریکارڈ کے مطابق ایک جیسے ہی ہیں۔طالبہ کے ایڈمیشن فارم اور لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے گزٹ میں رول نمبر 109596کے تحت امتحان دینے والی طالبہ کا نام اریبہ شجاع کی بجائے عبیرہ شجاع ولد سید شجاع علی حیدر بیان کیا گیا ہے۔جس نے1079 نمبر حاصل کیے ہیں۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42  لاہور کی ویب سائٹ پر مورخہ 26 ستمبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"