Author Topic: یکساں نصاب میں صرف پنجاب ٹیکسٹ قبول نہیں، کاشف ادیب  (Read 296 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

یکساں نصاب میں صرف پنجاب ٹیکسٹ قبول نہیں، کاشف ادیب
راولپنڈی :حکومت کے یکم اگست سے تعلیمی سیشن شروع کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں

یکساں نصاب کی بنیاد پرصرف پنجاب ٹیکسٹ بکس ہی کی پرنٹ شدہ کتب کو تعلیمی اداروں میں پڑھانا قبول نہیں، وفاقی اور صوبائی حکومت کا یکم اگست سے تعلیمی سیشن کو شروع کرنے کے فیصلے کو بھی مسترد کرتے ہیں، فیصلے پر نظر ثانی کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار ایپسما پنجاب اور بکس پبلشرز ایسوسی ایشن پاکستان کے باہمی اشتراک سے نیشنل کریکلم کے ایشو پر مشاورتی اجلاس سے کاشف ادیب جاودانی، سابق وزیر تعلیم میاں عمران، ابرار احمد، ڈاکٹر نعیم، محمد فواز، محمد جاوید، محمد اویس، اعجاز خان، سعید چیمہ، عثمان شاہ، محمد حسنین نے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے وزیر تعلیم شفقت محمود اور صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا انہوں نے مختلف فورمز پر اس بات کا اظہار کیا کہ ہم پورے ملک کے پرائیویٹ اور سرکاری تعلیمی اداروں میں یکساں کریکولم کو نافذ کریں گے، ہمارے دیئے ہوئے فریم ورک کے تحت پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر میں کتب پرنٹ کی جائینگی۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 21جنوری 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"