Author Topic: انکوائریوں کا خوف،لاہور میں اسکولوں کا بجٹ استعمال نہیں کیا گیا  (Read 557 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

انکوائریوں کا خوف،لاہور میں اسکولوں کا بجٹ استعمال نہیں کیا گیا
انکوائریوں کے خوف سے 27سکولوں کابجٹ کسی کام نہ آیا،طلباء کوفائدہ ہوانہ ہی سکول کاکوئی ترقیاتی کام ہوسکا،پیسے اکاونٹ میں ہی پڑے رہے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے بجٹ استعمال نہ کرنے پر سکول سربراہان سے جواب طلب کر لیا۔ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے 27 سکولوں کو نوٹس جاری کردیئے۔ سکولوں کے اکاؤنٹ میں بجٹ موجود ہے۔
 گورنمنٹ ہائی سکول چوہنگ، پروگریسو سکول ماڈل ٹاؤن ،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول وحدت روڈ،گورنمنٹ گرلزہائی سکول مانگامنڈی، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سوڈیوال کوارٹر، گورنمنٹ اےپی ایس گرلزماڈل ٹاون، گورنمنٹ گرلزسکول فتح گڑھ،گورنمنٹ گرلزہائی سکول آرائیاں،گورنمنٹ تنویرہائی سکول مصطفی آباد،گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول مصطفی آباد، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول راوی روڈ ،گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول کینٹ سمیت دیگر سکولوں کے اکائونٹ میں رقم موجود ہے۔
سکول سربراہان کے مطابق قانونی پیچیدگیوں کے باعث فنڈز خرچ نہیں ہو پاتے۔ بجٹ خرچ کرنے پر انکوائریاں شروع کردی جاتی ہیں۔