Library MCQS Sindh Study Punjab Study
PakStudy :Yours Study Matters

گلگت: دہشت گردی آرمی پیلک سکول نلتر کے پرنسپل سمیت چھ افراد شہید، سات زخمی

Offline AKBAR

  • *****
  • 4595
  • +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
Gilgit Terrorism: Six people including the principal of Army Public School Naltar were martyred and seven others were injured
گلگت: دہشت گردی آرمی پیلک سکول نلتر کے پرنسپل سمیت چھ افراد شہید، سات زخمی
چوہدری سکندر حنفی پرنسپل اے پی ایس نلترگلگت بھی فائزنگ سے جاں بحق ہوگئے
دہشت گردی کا یہ واقعہ جمعرات کی سہہ پہر ساڑھے تین بجے رونما ہوا جب ایک مسافر بردار ٹویوٹا جیپ گلگت سے نلتر بالا جاتے ہوئے نلتر پائین میں پہنچی
تو نامعلوم دہشت گردوں نے گاڑی پر فائر کھول دیا جس سے 5 افراد موقع پر جبکہ ایک خاتون اسپتال پہنچ کر دم توڑ گئی
  گاڑی میں 18 مسافر سوار تھے۔زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں
-----
ہم نیوز ٹی وی
گلگت: گلگت میں مسافر گاڑی پر نا معلوم مسلح ملزمان کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق اور & زخمی ہو گئے ہیں۔ جاں بحق افراد میں آرمی پبلک سکول نلتر کے پرنسپل سکندر حنفی بھی شامل ہیں۔

دہشت گردی واقعہ  گلگت کے سیاحتی مقام نلتر  میں پیش آیا۔ ٹیوٹا جیپ پر نلتر پائین کے مقام پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت 6 افراد جابحق 7 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

ایس ایس پی گلگت راجہ مرزا حسن اور مقامی ذرائع کے مطابق دہشت گردی کا یہ واقعہ جمعرات کی سہہ پہر ساڑھے تین بجے رونما ہوا جب ایک مسافر بردار ٹویوٹا جیپ گلگت سے نلتر بالا جاتے ہوئے نلتر پائین میں پہنچی تو نامعلوم دہشت گردوں نے گاڑی پر فائر کھول دیا جس سے 5 افراد موقع پر جبکہ ایک خاتوناسپتال پہنچ کر دم توڑ گئی۔  گاڑی میں 18 مسافر سوار تھے۔

فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے دو افراد کو پی ایچ کیوں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق یہ دہشت گردی کا واقعہ ہے جس کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔
واقعے میں جاں بحق ہونے والے پرنسپل سکندر حنفی کے بھائی افراز گل نے سٹی اسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ کھلی دہشت گردی ہے اور حکومت اور انتظامیہ کی نا اہلی کا واضح ثبوت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سابقہ اور موجودہ حکومت سے نلتر پائین میں رینجرز اور گلگت بلتستان سکاؤٹس کی چوکی قائم کرنے کی مقامی لوگوں نے کئی بار درخواست کی تھی لیکن اس پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی نلتر پائین میں نلتر بالا کے لوگوں کو ٹارگٹ کیا جا چکا ہے اسی لئے اہل علاقہ نے علاقے میں سیکیورٹی کا نظام موثر بنانے کی درخواست کی تھی لیکن انتظامیہ اور نہ ہی صوبائی حکومت نےاس کا نوٹس لیا جس کے نتیجے میں آج یہ سانحہ رونما ہوا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میرے بھائی سکندر حنفی کی جان کو خطرہ لاحق تھا اور ہم اسے احتیاط کا مشورہ بھی دے رہے تھے لیکن قدرت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔
اس واقعے کے بعد صوبائی دارالحکومت گلگت شہر سمیت دیگر اضلاع میں حالات کشیدہ ہوگئے اور حکومت متحرک ہو گئی ہے۔
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے امن و امان کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کیا ہے۔ انہوں نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے  سانحے کے محرکات اور کرداروں کو قانون کے شکنجے میں لانے کے لیے سیکیورٹی اداروں کو ہدایت بھی کی ہے۔
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت بھی کی ہے۔
دوسری جانب  نلتر اور گلگت کے عوام نے واقعے کے خلاف وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ کے باہر احتجاج کیا اور دہشت گردوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
ہم نیوز کے مطابق فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی علاقہ پولیس اور امدادی اداروں کے رضاکار فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچے۔ علاقہ انتظامیہ، پولیس اور امدادی اداروں کے رضا کاروں نے 7 زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے۔
ہم نیوز کے مطابق افسوسناک سانحے کے بعد علاقہ پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوع پہ پہنچ کر ثبوت و شواہد اکھٹے کیے ہیں اور داخلی و خارجی راستوں کی ناکہ بندی بھی کردی ہے۔
فائرنگ کے سانحے میں جاں بحق و زخمی ہونے والے افراد کی تاحال شناخت نہیں کی جا سکی ہے۔ اطلاعات کے مطابق پولیس نے مسلح ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن بھی شروع کردیا ہے۔
ہم نیوز کے مطابق ایس ایس پی گلگت کا کہنا ہے کہ پیش آنے والے افسوسناک سانحے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
ایس ایس پی گلگت نے بھی سانحے میں 6 افراد کے جاں بحق اور 7 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
Several roads of Gilgit city were blocked by people to protest the deaths of five people in an incident of firing at a car at Naltar, Gilgit on Thursday, reported 24NewsHD TV channel.

Eight others who were injured in the incident were taken to City Hospital, Gilgit.

SSP Gilgit Mirza Hassan said the car was heading from Gilgit to Naltar when it was sprayed with bullets by the attackers.

SSP Hassan said cause of the firing could not be ascertained immediately. He said further investigation was under way.