Author Topic: وفاق المدارس پاکستان کے سالانہ امتحانات کی مارکنگ شروع  (Read 564 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

وفاق المدارس پاکستان کے سالانہ امتحانات کی مارکنگ شروع
وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سالانہ امتحانات کی مارکنگ کا عمل شروع ہوگیا،ملک بھر سے ممتحنین،مدرسین اور منتظمین ملتان پہنچ گئے، سالانہ امتحانات کیلئے ملک بھر میں 2578 امتحانی مراکز قائم کئےگئے تھےجن میں تقریباً 17 ہزار سے زائد افراد پر مشتمل نگران عملے اور کارکنان نے خدمات سرانجام دیں ،
امتحانات میں470942طلبہ وطالبات نے شرکت کی، 88976خوش نصیب بچوں اور بچیوں نے حفظ قرآن کریم کی تکمیل کے بعد فائنل امتحان دیا،
ملک بھر میں ایک ہی وقت میں ایک پیپر اورایک نظام کے تحت ہونیوالے امتحانات میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا اور مثالی نظم وضبط اور امن وامان کے ساتھ امتحانات انعقاد پذیر ہوئے، وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ مولانا محمد حنیف جالندھری نے امتحانات کے کامیاب انعقاد پر صدر وفاق،نائب صدور ،وفاق المدارس کے سرپرستوں، صوبائی ناظمین،اراکین عاملہ،ضلعی ومقامی مسو لین،نگران عملے،
دفتر وفاق کے کارکنان اور میڈیا سنٹرز کے ذمہ داران اور امتحانی مراکز بنانے والے مدارس و جامعات کے منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ اللہ رب العزت کے فضل وکرم اوروفاق المدارس کے جملہ وابستگان کی اجتماعی کوششوں اور محنت سے ممکن ہوا۔