Author Topic: اوپن یونیورسٹی انتظامیہ نے ٹیوٹرز کی ادائیگیوں کو آن لائن کردیا  (Read 530 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

اوپن یونیورسٹی انتظامیہ نے ٹیوٹرز کی ادائیگیوں کو آن لائن کردیا
فیصل آباد:علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے تمام ٹیوٹرز کیلئے خوشخبری، اب ٹیوٹرز کو اپنے معاوضوں کیلئے دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں پڑے گی، انتظامیہ نے ٹیوٹرز کی ادائیگیوں کو آن لائن کردیا۔علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ٹیوٹرز کو معاوضوں کی ادائیگیوں کیلئے آن لائن سسٹم متعارف کرا دیا،اب ٹیوٹرز کو اپنے بل کلیئر کرانے کیلئے دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں پڑے گی اور نہ ہی پرفارمے فل کرکے جمع کرانے ہوں گے ،علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی انتظامیہ نے ویب سائٹ پر ٹیوٹرز کیلئے پورٹل لانچ کردیا جس میں تمام ٹیوٹرز کو اپنے بینک اکاؤنٹس کی معلومات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ٹیوٹرز اپنے پورٹل پر لاگ ان ہوکر معلومات فراہم کرسکتے ہیں تاکہ مستقبل میں معاوضے ٹیوٹرز کے اکاؤنٹ میں ڈائریکٹ ٹرانسفر ہوسکے ۔ریجنل ڈائریکٹر اوپن یونیورسٹی ڈاکٹر زبیر شاہ کی جانب سے ریجن کے تمام ٹیوٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر ویب سائٹ پر مطلوبہ معلومات فراہم کریں تاکہ انہیں معاوضوں کی وصولی میں دشواری نہ ہو۔
حو الہ: یہ خبر روزنامہ دنیا فیصل آباد ایڈیشن مورخہ 28اپریل2020ءکو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"