Author Topic: رتو ڈیرو میں قائم کالج انتہائی خستہ حال ہونے سے طلبہ کو پریشانی  (Read 2131 times)

Offline علم دوست

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 1288
  • My Points +2/-1

رتو ڈیرو میں قائم کالج انتہائی خستہ حال ہونے سے طلبہ کو پریشانی
   
رتوڈیرو (نامہ نگار) رتو ڈیرو میں قائم واحد ڈگری کالج انتہائی زبوں حالی کا شکار ہے جس کی وجہ سے طلبہ کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں۔ محکمہ تعلیم اور منتخب اراکین کی عدم توجہی کی وجہ سے رتوڈیرو میں قائم واحد ڈگری کالج انتہائی زبوں حالی کا شکار ہے۔ کالج کی بنیاد 1970ء میں مرحوم واحد بخش سومرو نے رکھی تھی۔ کالج اس وقت کرائے کی عمارت میں چلتا تھا۔ واحد بخش سومرو نے اپنا30 ایکڑ پلاٹ بلامعاوضہ کالج کو دیا۔ 1982ء میں جب اس پلاٹ پر عمارت کی تعمیر مکمل ہوئی تو کالج کو اپ گریڈ کر کے ڈگری کالج کا درجہ دیا گیا۔ 1990ء میں ڈگری کالج رتوڈیرو میں نئے بلاکس کی تعمیر ہونے کے بعد بی ایس سی کی کلاسز شروع ہوئیں۔ اس وقت کالج میں طلبہ کی تعداد 1800 تھی جو اب کم ہوگئی ہے۔ برسوں سے اس کالج کی کوئی مرمت نہ ہونے کی وجہ سے دیواروں میں دراڑیں پڑ گئی ہیں جبکہ کلاس رومز کی چھتیں گر رہی ہیں۔ اس سلسلے میں محکمہ بلڈنگز کی جانب سے ڈگری کالج رتوڈیرو کے سروے کے بعد کالج کی عمارت کو خطرناک قرار دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈگری کالج رتوڈیرو کے پرنسپل نے کہا کہ کالج کی عمارت زبوں حال ہے، لیبارٹریز میں کوئی سامان نہیں، فرنیچر و اساتذہ کی شدید کمی ہے ۔ دریں اثناء صدر مملکت آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی تعلقہ ناظم رتوڈیرو ڈاکٹر شفقت حسین سومرو نے ڈگری کالج رتوڈیرو کا دورہ کرکے کالج کی مرمت و دیگر سہولتوں کے لیے فنڈز جاری کرانے کا اعلان کیا ہے۔




شکریہ جنگ
............
 

میں بہت عظیم ہوں جو کہ بہت ہی عظیم علمی کام کررہا ہوں