Author Topic: پاکستانی وزارت داخلہ کی غیر شائستہ ای میلزاور ایس ایم ایس کے خلاف مہم  (Read 1948 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
وزارت داخلہ کی غیر شائستہ ای میلزاور ایس ایم ایس کے خلاف مہم

اسلام آباد…ملک بھر میں سویلین قیادت کے خلاف غیر شائستہ اور بے بنیاد کہانیوں پر مبنی ای میل اور ایس ایم ایس کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ انٹرنیٹ کے ذریعے سکیورٹی فورسز کے خلاف پروپیگنڈا کرنے پر بعض کالعدم تنظیموں کیخلاف فوری کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ڈی جی ایف آئی اے کو ملوث عناصر کے خلاف سائبر کرائمزایکٹ کے تحت کارروائی کا حکم دے دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرون ملک قائم ویب سائٹس اور ای میل ایڈریسز کا پتہ لگانے کیلئے انٹرپول کو باضابطہ درخواست کردی گئی ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ بیرون ملک موجود اس فعل میں ملوث عناصر کو فوری طور پر ڈی پورٹ کرانے کیلئے عالمی پولیس کی مدد حاصل کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سائبر کرائمز میں ملوث افراد کو14 سال قید اور جائیداد ضبطکرنے کی سزادی جاسکے گی۔

شکریہ جنگ