PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News in Punjab => Topic started by: sb on December 12, 2020, 03:34:52 PM

Title: ریاضی،سائنس کے مقابلے ،پاکستان کا 63 واں نمبر
Post by: sb on December 12, 2020, 03:34:52 PM

ریاضی،سائنس کے مقابلے ،پاکستان کا 63 واں نمبر
لاہو:ملک کے سرکاری سکولوں کی تعلیمی کارکردگی مزید گرنے لگی ، بین الاقومی سطح پرمنعقدہ چوتھی جماعت کے ریاضی اور سائنس کے مقابلوں میں پاکستان 64ممالک میں 63ویں نمبر پر رہا ۔ ہر سال بین الاقومی سطح پر ٹائمز انٹرنیشنل کی جانب سے مقابلے منعقد کئے جاتے ہیں ۔ رواں سال مقابلے میں یورپ اورایشیا کے 64 ممالک کے طلبا نے شرکت کی ۔ گریڈ4 کے سائنس مقابلوں میں 595 پوائنٹس کیساتھ سنگاپور نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ 290 پوائنٹس کے ساتھ پاکستان کا 63واں نمبر رہا ، 64ویں نمبر پر فلپائن رہا ۔ اسی طرح ریاضی کے مقابلوں میں بھی پہلی پوزیشن 625 پوائنٹس کیساتھ سنگاپور نے حاصل کی جبکہ پاکستان 328پوائنٹس کیساتھ 63ویں پوزیشن پر رہا۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 12 دسمبر 2020 کو شائع ہوئی