Author Topic: 31اکتوبر کو سکول طلبا شماری کا تمام ریکارڈ الیکٹرانکیکلی اپ لوڈ کیا جائے گا  (Read 284 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

31اکتوبر کو سکول طلبا شماری کا تمام ریکارڈ الیکٹرانکیکلی اپ لوڈ کیا جائے گا
 ملتان: 31اکتوبر کو ‘‘سکول طلبا شماری’’ منانے کافیصلہ، تیاریاں مکمل کرلی گئیں ، جاری مراسلے میں کہاگیاہے کہ گزشتہ برس کی طرح رواں سال بھی سکولوں میں طلبا شماری کرائی جائے گی جو سکول انفارمیشن سسٹم کے تحت ہوگی ، تمام ریکارڈ الیکٹرانکیکلی اپ لوڈ کیا جائے گااور تصدیق کی جائے گی، اس رو ز تمام سکول جس میں مکتب مسجد سکول، پرائمری سکولز ، ایلیمنٹری سکولز اور ہائی سکول شامل ہیں کے سربراہ کلاسز کے بعد اپنا ریکار ڈ اپ لوڈ کریں گے ،تمام اضلاع کے ایجوکیشن آفیسرز اور اے ای اوز اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ تمام ڈیٹا بروقت اپ لوڈ کیا جائے سی ای او چیکنگ کریں گے کہ اغلاط سے پاک ڈیٹا اپ لوڈ کیا جائے ، سکول سنس میں تمام سکولوں کے سربراہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ تمام طلبا ، اساتذہ اور دیگر سٹاف کا مکمل ریکارڈ آئی ایس آئی پر اپ لوڈ کریں جس کے بعد ڈیٹا لاک کردیا جائے گا، اے ای او سات نومبر تک اس ڈیٹا کو اپنے سسٹم پردیکھ سکے گا اور اس کی تصدیق کرے گا،ڈی ایم او ڈیٹا کی تصدیق کا ذمے دار ہوگا، 12 نومبر تک ایلیمنٹری سکولز اور 20 نومبر تک ہائی سکولوں کا ڈیٹا کو پرنٹ کرکے جمع کرانے کا پابند ہوگا۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 29 اکتوبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"