Author Topic: بین الاقوامی مرکز جامعہ کراچی کیلئے 15 لاکھ روپے کا عطیہ  (Read 534 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

بین الاقوامی مرکز جامعہ کراچی کیلئے 15 لاکھ روپے کا عطیہ
کراچی : بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کو ’’ماں سے بچوں کو کورونا وائرس کی منتقلی‘‘ کے عنوان سے تحقیق کے حوالے سے معروف رفاہی تنظیم فیوچر ٹرسٹ نے پندرہ لاکھ روپے کی رقم عطیہ کی ہے۔ آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق بین الاقوامی مرکز کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چودھری کو رقم کا چیک فیوچر ٹرسٹ کے آفیشل نے پیش کیا۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چودھری نے ٹرسٹ کے آفیشل کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ فیوچر ٹرسٹ ان چند رفاہی تنظیموں میں سے ایک ہے جس نے یہ ادراک کیا ہے کہ میڈیکل ریسرچ ہی دراصل موجودہ عالمی وبا کا دیرپا حل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی مرکز چاہتا ہے کہ فیوچر ٹرسٹ کے ساتھ مستقبل میں بہتر ورکنگ ریلشن قائم ہو۔ فیوچر ٹرسٹ کے آفیشل نے کہاکہ ہمیں پاکستانی ماحول میں ماں سے بچوں میں کورونا کی منتقلی سے متعلق حقائق جاننے کی ضرورت ہے تاکہ ملک میں انفیکشن کا پائیدار حل دریافت ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی مرکز کے ساتھ کام کر کے موقع حاصل ہو سکتا ہے کہ ہم یہ جان سکیں کہ کس طرح پاکستان میں وائرس پھیل رہا ہے۔ واضح رہے کہ فیوچر ٹرسٹ جے ایس بینک کی قائم کردہ ایک رفاہی تنظیم ہے جس کا مقصد ٹیکنالوجی اورانوویشن کے فروغ کے ذریعے ملک سے غربت کا خاتمہ کرنا ہے۔
طلبا کا جامعات کی سمسٹرو سالانہ فیس معاف کرنیکا مطالبہ
حو الہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کراچی ایڈیشن مورخہ 26اپریل2020ءکو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"