Author Topic: اسلامی جمعیت طلباء نے یوم فلسطین منایا،مٹھائی تقسیم  (Read 716 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
اسلامی جمعیت طلباء نے یوم فلسطین منایا،مٹھائی تقسیم
اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام ملک بھر میں یوم فلسطین اور اپنے فلسطینی بھائیوں کے سے اظہار یکجہتی کے لئے ملک بھر میں یوم فتح منایا گیا۔ مرکزی اجتماع کی قیادت ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان حمزہ محمد صدیقی نے کی ،
ان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں سے ہمارا خون کا رشتہ ہے ، پاکستان نے کبھی اسرائیل کو جائز ریاست تصور نہیں کیا ہم امت مسلمہ سے اپیل کرتے ہیں کہ اس موقع پر فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ رہیں اور اس ناجائز ریاست اسرائیل کو منہ توڑ جواب دیں تاکہ وہ قبلہ اول کی طرف دیکھنے کی جرات نہ کرے ۔
دوسری طرح لاہور لبرٹی چوک پر یوم فتح منایا گیا جس کی قیادت اسد علی قریشی نے کی ، شرکا میں مٹھائی تقسیم کی گئی ۔