Author Topic: میڈیکل کالجوں میں داخلوں کے خواہشمند طلبہ کا احتجاج جاری  (Read 527 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

میڈیکل کالجوں میں داخلوں کے خواہشمند طلبہ کا احتجاج جاری
میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں داخلوں کیلئے ایک ہی روز ٹیسٹ کے مطالبے پر عمل درآمد کیلئے جمعرات کو آٹھویں روز بھی ڈی چوک میں میڈیکل کے طلباء کا احتجاج جاری رہا،اسلام جمیت طلبہ سمیت دیگر طلباء تنظیموں کے گروپ بھی ڈی چوک میں آنا شروع ہوگئے ہیں،پی ایس ایف کے طلباء بھی ڈی چوک میں پہنچ گئے۔ پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال بھی اظہار یکجہتی کیلئے ڈی چوک پہنچے اور ایم ڈی کیٹ کا معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔ احتجاجی طلباء دوپہر بارہ بجے سے قبل ہی پاکستان میڈیکل کمیشن کے سامنے جمع ہوگئے تھے تھے جہاں دیگر طلباء نے اپنے والدین کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔ بعد میں وہ جلوس کی شکل میں سری نگر ہائی وے سے گزرتے ہوئے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے پہنچ گئے۔