Author Topic: پیف سکولز میں زیرتعلیم طلبا وطالبات کی فزیکل تصدیق شروع  (Read 283 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

پیف سکولز میں زیرتعلیم طلبا وطالبات کی فزیکل تصدیق شروع
 ملتان :پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی طرف سے سکولز میں زیرتعلیم طلبا وطالبات کی فزیکل تصدیق کا عمل شروع کر دیا گیا ، بتایا گیا ہے کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی طرف سے 26لاکھ طلباوطالبات کا ڈیٹاتصدیق کے لئے نادرا کو بھجوا یا گیا جن میں سے نادرا نے 23لاکھ بچوں کی تصدیق کر دی

جبکہ ڈیڑھ لاکھ بچوں کے (ب) فارم ہی نہیں بنے تھے ، اس کے علاوہ ایک لاکھ بچوں کے (ب) فارم میں غلطیاں تھیں جن کی تصحیح کیلئے متعلقہ سکولز کو لکھ دیا گیا ۔ اس کے علاوہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی طرف سے پیف سکولز میں داخل بچوں کی فزیکل تصدیق کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ، پیف ٹیمیں سکولز میں جاکر چیک کر رہی ہیں کہ آیا رجسٹرڈ بچے سکولز میں موجود ہیں بھی کہ نہیں ،تصدیق مکمل کرنے کے بعد ہی پیف سکولز کو اسی بنیاد پر ادائیگیاں کی جائیں گی۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا ملتان کی ویب سائٹ پر مورخہ 19 اکتوبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"