Author Topic: زرعی یونیورسٹی :دو مختلف کمپنیوں کیساتھ معاہدہ طے پاگیا  (Read 295 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

زرعی یونیورسٹی :دو مختلف کمپنیوں کیساتھ معاہدہ طے پاگیا
فیصل آباد:زرعی یونیورسٹی فیصل آبادمیں SAPبیسڈ انٹرپرائز ریسورس پلاننگ اور کیمپس مینجمنٹ سسٹم پر عملی کام شروع کرنے کیلئے دو مختلف کمپنیوں کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا جس کے مطابق آئندہ 15ماہ میں یونیورسٹی میں انجام پانے والے تمام اُمور میں کمپیوٹرائزڈ سسٹم کے تحت شفافیت، تیزرفتاری اور ٹریکنگ سسٹم کی بدولت مختلف معاملات میں بتدریج پیش رفت کی جا سکے گی۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی معاونت سے 8.7کروڑ روپے سے زائد مالیت کے پراجیکٹ میں طلبا کے داخلے سے لیکر گریجوایٹ ہونے اور بعد ازاں ایلومنائی کے طو رپر اس کے ساتھ روابط کے تمام اُمور کو مربوط اور شفاف سسٹم کے ذریعے آگے بڑھایا جائے گا۔ پراجیکٹ میں عملی پیش رفت کیلئے یونیورسٹی اور کامیاب فرمزکے مابین معاہدے کی تقریب یونیورسٹی کے نیو سنڈیکیٹ روم میں منعقد ہوئی جہاں یونیورسٹی کے ٹریژرو رجسٹرار عمر سعید قادری، پراجیکٹ ڈائریکٹر ای آر پی و سی ایم ایس کاشف اکرم، ڈینز و ڈائریکٹرز اور دونوں فرموں کے اعلیٰ ذمہ داروں نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر کاشف اکرم نے کہا SAP بیسڈ انٹرپرائز ریسورس پلاننگ انتظامی اُمور میں بہتری لانے میں معاون ہوگا جس کی بدولت فنانشل سسٹم، ٹینڈرو پروکیورمنٹ و انوینٹری کنٹرول،ہیومن ریسورس مینجمنٹ،وہیکل مینجمنٹ، ریسرچ گرانٹ مینجمنٹ اور بناولنٹ فنڈ مینجمنٹ میں مثالی بہتری لائی جائے گی۔
Hھوالہ: دنیا نیوز فیصل آباد مورخہ یکم جولائی 2020ء
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"