PakStudy :Yours Study Matters

Universities In Pakistan => Universities In Islamabad => VU => Topic started by: AKBAR on March 12, 2022, 12:45:25 PM

Title: ڈی ایچ اے صوفہ یونیورسٹی کراچی میں ’’فیض سرحدوں کے پار :آواز انقلاب ‘‘پر نشست
Post by: AKBAR on March 12, 2022, 12:45:25 PM

ڈی ایچ اے صوفہ یونیورسٹی کراچی  میں ’’فیض سرحدوں کے پار :آواز انقلاب ‘‘پر نشست
ڈی ایچ اے صوفہ یونیورسٹی کے شعبہ انگلش نے ’’فیض سرحدوں کے پار :آواز انقلاب ‘‘ کے عنوان سے ایک بصیرت انگیز نشست کا اہتمام کیا۔
 تحقیقی جریدے اردو کی اسسٹنٹ ایڈیٹر ڈاکٹر عنبر عابدی اس موقع پر مہمان خصوصی تھیں، انہوں نے فیض کی شاعری کی نمایاں خصوصیات پر روشنی ڈالی۔ ڈاکٹر امبر نے طلبہ کو فیض سے متعارف کرانے کے لیے انگریزی پروگرام کی کاوشوں کو سراہا، انھوں نے فیض کو بیسویں صدی کے اہم ترین شاعروں میں شمار کیا۔