Author Topic: فیصل آباد کے 85طلبا میں وظائف کے چیک تقسیم  (Read 274 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

فیصل آباد کے 85طلبا میں وظائف کے چیک تقسیم
 فیصل آ باد: فیصل آباد ڈویژن کے 85ذہین طلبا میں 25 لاکھ95ہزار روپے کے تعلیمی وظائف کے چیک تقسیم کئے گئے۔ صوبائی وزیر اقلیتی امور وانسانی حقوق اعجاز عالم آگسٹین اس موقع پر مہمان خصوصی تھے ۔ڈپٹی کمشنرمحمد علی،چیئرمین ایف ڈی اے چودھری لطیف نذر، ایڈیشنل کمشنر جنرل عمر مقبول، ممبر چائلڈ رائٹس کمیشن پنجاب رابن بھٹی کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے ۔صوبائی وزیر نے کہا موجودہ حکومت اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی یکساں ترقی کیلئے سرگرم عمل ہے ۔اس موقع پر بتایا گیا کہ پروفیشنل تعلیم حاصل کرنیوالے طلبا میں 50ہزار روپے فی کس کے حساب سے وظائف تقسیم کئے گئے ، پوسٹ گریجوایٹ میں 35ہزار،گریجوایٹ سطح کے طلبا میں 30ہزار روپے ،انٹر کے طلبا میں 20ہزار روپے اور میٹرک لیول کے طلبا 15،15ہزار روپے کے چیک تقسیم کئے گئے ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 22 نومبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"