Author Topic: سیرت النبیؐ کوئز مقابلے ، الائیڈ سکول شاہی آباد کی اول پوزیشن  (Read 266 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

سیرت النبیؐ کوئز مقابلے ، الائیڈ سکول شاہی آباد کی اول پوزیشن
گوجرانوالہ : ہفتہ شان رحمت اللعالمین کی مناسبت سے قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول اینڈ کالج میں ڈویژن کی سطح پر سیرت النبی ؐ کو ئزمقابلے ہوئے جس میں الائیڈ سکول شاہی آباد کیمپس نے اول، کیو ڈی پی ایس لالہ موسیٰ نے دوئم جبکہ ڈی روٹس سکول نے سوئم پوزیشن حاصل کی، کمشنر اور دیگر مہمانوں نے پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں میں شیلڈز اور تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کئے ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کمشنر سید گلزار حسین شاہ نے کہا ہے کہ ہفتہ شان رحمت اللعالمین کی تقریبات اور روحانی محافل میں نوجوانوں اور طلبا وطالبات کی بھرپور شرکت خوش آئند اور قابل ستائش ہے ، اس ہفتہ کی تقریبات سے ہمیں یہ پیغام بھی ملتاہے کہ آپ ؐ نہ صرف مسلمانوں بلکہ خداکی پیداکردہ تمام مخلو قات اور تمام جہانوں کیلئے رحمت ہیں، آپ ؐ کے اسوہ حسنہ کی تابناکی اور ابدی روشنی میں ہر انسان حقیقی خوشی’ ’فلاح اورکامیابی کی منزل تک پہنچ سکتا ہے ، انہوں نے طلباء و طالبات پر زور دیا کہ وہ ایسی مثبت اور پاکیزہ محافل اور تقریبات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہیں تاکہ روحانی بالیدگی کاسلسلہ جاری رہے ،تقریب میں چیئرمین گوجرانوالہ بورڈ ڈاکٹر طارق محمود قاضی’ پرنسپل کیو ڈی پی ایس ساجد جمال خان’ وائس پرنسپل امجد پرویز ’ اساتذہ ’ طلباء و طالبات اور معززین نے بھرپورشر کت کی۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 22 نومبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"