PakStudy :Yours Study Matters

Universities In Pakistan => Universities In Sindh => NED => Topic started by: iram on August 27, 2008, 08:41:25 PM

Title: این ای ڈی میں داخلے کی اہلیت 55 سے بڑھاکر 60 فیصد کردی گئی
Post by: iram on August 27, 2008, 08:41:25 PM

این ای ڈی میں داخلے کی اہلیت 55 سے بڑھاکر 60 فیصد کردی گئی   
کراچی (محمد عسکری … اسٹاف رپورٹر) جامعہ این ای ڈی کی سینڈیکیٹ نے یونیورسٹی میں داخلے کی اہلیت کو 55 فیصد سے بڑھا کر 60 فیصد جبکہ مالی خسارے پر قابو پانے کیلئے ٹیوشن فیس میں 12 فیصد اضافہ کر دیا۔ اس بات کی منظوری گزشتہ روز سینڈیکیٹ کے اجلاس میں دی گئی جس کی صدارت وائس چانسلر انجینئر اے کلام نے کی۔ اجلاس میں بیچلرز پروگرام میں داخلہ لینے والے انٹر پاس امیدواروں کی اہلیت کو 55 فیصد سے بڑھا کر 60 فیصد کر دیا ہے جبکہ سیلف فنانس کے تحت 65 فیصد نمبر حاصل کرنا لازمی ہوگا۔ بجٹ میں کٹوتی اور مالی خسارے کے پیش نظر ٹیوشن فیس ساڑھے 7 ہزار سے بڑھا کر 9 ہزار کر دی گئی۔ اجلاس میں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے سیلف فنانس نشستوں کی فیسوں میں اضافے کا فیصلہ کرتے ہوئے اسے 6 لاکھ سے بڑھا کر ساڑھے 7 لاکھ روپے جبکہ عام سیلف فنانس نشست کی فیس کو 3 لاکھ سے بڑھا کر 3 لاکھ 75 ہزار روپے کر دیا گیا۔ اجلاس میں اسپورٹس کوٹے کی نشستوں کی تعداد کو 10 سے بڑھا کر 12 کرنے جبکہ نشستوں کی مجموعی تعداد 1869 کرنے کی منظوری دی گئی۔ واضح رہے کہ جامعہ این ای ڈی کے 19 شعبوں میں داخلوں کا آغاز یکم ستمبر سے ہوگا اور 9 اکتوبر تک فارم جاری اور جمع کئے جائینگے۔ داخلہ فارم مع پراسپیکٹس 15 سو روپے میں دستیاب ہوگا جبکہ داخلہ ٹیسٹ اتوار 12 اکتوبر کو ہوگا جس میں امیدواروں کو 40 فیصد نمبر حاصل کرنا لازمی ہوں گے جس کے بعد داخلہ اوپن میرٹ پر دیا جائے گا۔
..............



شکریہ جنگ
...........