PakStudy :Yours Study Matters

Public Service Commission In Pakistan => FPSC => Topic started by: AKBAR on August 07, 2021, 11:26:09 AM

Title: انجینئرنگ کونسل انتخابات کل ہونگے ،3لاکھ ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرینگے
Post by: AKBAR on August 07, 2021, 11:26:09 AM

انجینئرنگ کونسل انتخابات کل ہونگے ،3لاکھ ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرینگے
 پاکستان انجینئرنگ کونسل کی گورننگ باڈی 2021تا 2024ء کے 8اگست کو(کل)ہونیوالے انتخابا ت کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ،تین گروپ انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، ملک بھر سے چیئرمین ، سینئر وائس چیئرمین اور چالیس ممبران کونسل کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا جبکہ چاروں صوبوں سے ایک، ایک وائس چیئرمین کا انتخاب کیا جائے گا ،تین لاکھ سے زائد رجسٹرڈ انجیئنرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے،
ملک بھر میں تقریباً ایک سو چالیس پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں ، پولنگ صبح آٹھ بجے سے شروع ہو کر شا م پانچ بجے تک جاری رہیگی،پولنگ سٹیشن کی تمام تفصیلات پی ای سی کی ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہے ،
ووٹرزکیلئے کمپیوٹرائزاصلی شناختی کارڈ کے ہمراہ کسی قریبی پولنگ سٹیشن پر ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے جانا ہو گا، ووٹرز کیلئے اپنے ساتھ موبائل فون یا کیمرہ وغیرہ ساتھ لے جانے پر پابندی ہو گی ۔