Author Topic: ایک ہزارافغان طلبہ پاکستانی یونیورسٹیوں میں اسکالرشپ کیلئے اہل قرار  (Read 899 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
ایک ہزارافغان طلبہ پاکستانی یونیورسٹیوں میں اسکالرشپ کیلئے اہل قرار
اسلام آباد / کابل: اعلی تعلیمی کمیشن(ایچ ای سی) نے 1000 افغان طلبہ کو پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں میں اسکالرشپس کیلئے اہل قرار دے  دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق افغان طلباء کو وظائف کی فراہمی کے حوالے سے ہائرایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے، جس کے مطابق 1000 افغان طلبہ پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں میں اسکالرشپس کیلئے اہل قرار  دیے گئے ہیں۔

ایچ ای سی اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پروگرام کے لیے 16ہزار سے زائد طلباء نے درخواستیں جمع کروائی تھیں، جن  میں سے ایک ہزار طلبہ اسکالرشپ کے لئے اہل قرار دیے گئے۔ کام یاب امیدوار پاکستانی جامعات میں 800 انڈر گریجویٹ، 150 ماسٹرز اور 50 پی ایچ ڈی کی تعلیم حاصل کرسکیں گے، طلباء کا انتخاب کابل میں موجود پاکستانی سفارتخانے اور قونصل خانوں کی معاونت سے اسکریننگ ٹیسٹ کے ذریعے کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اسکالرشپ پروگرام کا آغاز 2009میں کیا گیااور اب تک اس پروگرام سے 4500 طلباء مستفید ہو چکے ہیں، اور وہ طلباء افغانستان کے مختلف اداروں اور وزارتوں میں کام کر رہے ہیں، ایم بی بی ایس ڈاکٹرز عالمی وباء کے دوران افغانستان میں کرونا وائرس کے خلاف لڑائی میں اولین دستے میں لڑتے رہے ہیں۔

ایچ ای سی کا کہنا ہے کہ یہ پروگرام افغانستان میں امن و استحکام کے فروغ کے مقاصد کے پیش نظر کیے گئے بین الاقوامی اقدامات کا حصہ ہے، پاکستان بھی افغانستان اور علاقائی استحکام کے لیے ہونے والی کاوشوں میں اپنا حصہ ڈال رہا ہے۔
حوالہ:
یہ خبر ایکسرپس نیوز کی ویب سائٹ پر مورخہ یکم ستمبر 2020 کو شائع ہوئی
https://www.express.pk/story/2075468/1/

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
افغان طلباء کو وظائف کی فراہمی، ایچ ای سی نے ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کر دیا
کراچی: ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)نے علامہ محمد اقبال اسکالرشپس فار افغان نیشنلز پراجیکٹ کے تحت افغان طلباء کو تعلیمی سال 2020کے لیے انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گرایجویٹ وظائف کی فراہمی کے سلسلے میں لیے گئے ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔
بہترین پاکستانی جامعات میں 800انڈر گریجویٹ، 150ماسٹرز، اور 50پی ایچ ڈی وظائف کے لیے پروگرام کے تحت 16000سے زائد طلباء نے درخواستیں جمع کرائیں
ہر سال پروگرام کے تحت 100خواتین طلباء کے لیے نشستیں مخصوص کی جاتی ہیں۔
کابل میں موجود پاکستانی سفارتخانے اور چار پاکستانی قونصل خانوں کی معاونت سے افغانستان میں ایچ ای سی کی طرف سے منعقد کردہ اسکریننگ ٹیسٹ کے ذریعے طلباء کا انتخاب کیا جاتا ہے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ آن لائن ایڈیشن میں مورخہ 02 ستمبر ، 2020 کو شائع ہوئی