Author Topic: انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور میں فائنل ائیر طلبہ کے پراجیکٹس کی نمائش  (Read 482 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور میں فائنل ائیر طلبہ کے پراجیکٹس کی نمائش
پشاور :انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور میں میکینکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے فائنل ائیر کے طلبہ کے پراجیکٹس کی نمائش منعقد ہوئی جس میں 43 پراجیکٹس نمائش کیلئے رکھے گئے تھےنمائش میں 200طلبہ نے حصہ لیا۔رجسٹرار انجینئر ڈاکٹر خضر اعظم خان نے نمائش کا افتتاح کیا ۔ انہوں نے طلبہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ طلبہ پر فخر ہے
جوہ تعلیمی سرگرمیوں میں نمایاں کارکردگی کے ساتھ ساتھ تخلیقی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں، یہ امر خوش آئند ہے کہ طلبہ نے تخلیقی کام کے ساتھ ساتھ تحقیق کو بھی اپنے پراجیکٹس کا حصہ بنایا ہے۔ انہوں نے انڈسٹری پرزور دیا کہ اپنی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے طلبہ کو موقع دیں تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے
ملک کو درپیش مسائل کے حل میں کردار ادا کرسکیں۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین میکینکل ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم خان تھےجنہوں نے نمائش میںطلبہ کو خراج تحسین پیش کیا ۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ دنیا پشاور 31 جولائی 2019ء کو شائع
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"